عاشورہ کے موقع پر مرکزِ ولایتِ علی، امام بارگاہ قصرِ بتول حاضر ہوا ۔ اس موقع پر شہروز حُر بخاری بھی ہمراہ تھے۔سردار ابوذر بخاری اور سردار حُر بخاری کا شکر گزار ہوں جنہوں نے عزت بخشی۔ یہ حاضری کربلا کے نام، حضرت امام حسینؓ کے پیغام، اور حق کے اُس عہد سے وفا کی تجدید ہے جو عاشورہ کے دن خون سے لکھا گیا۔
"گرچہ لکھی ہوئی تھی شہادت امام کی
لیکن میرے حسین نے حجت تمام کی
بچوں کی پیاس مالک کوثر پہ شاق تھی
ساقی کو ورنہ مے کی ضرورت نہ جام کی
حر سا نصیب بادشہوں کو نہیں نصیب
آقا سے مل رہی تھی گواہی غلام کی"
کوفے کی تو ہوا میں وفا کا گزر نہیں
سب اصل جانتے تھے سلام و پیام کی
#عاشورہ
Jun 26, 2026 · 2:16 PM UTC
112
125
508
